تمہیدِ عشق
انجینئر ڈاکٹر نائلہ حنا
محبت کا پیش خیمہ
اور پھر وہ لمحہ جب تم نے خطاب کرنا
شروع کیا تھا۔ دوسروں کا مجھے علم نہیں،
اور نہ ہی دوسروں کی کوئی پرواہ۔ لیکن میں
تو تمہاری مدھر آواز کے جادو میں سر سے لے کر پائوں تک ڈوبا ہوا تھا۔
معانی و مفاہیم سے ماوراء،
میں تو تمہاری پیاری اور من موہنی
آواز کے سحر میں گُم تھا۔
کیا کروں! آخر تمہارا دیوانہ جو ٹھہرا۔